ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ اسماعیل خان کی کاروائی، دریائے سندھ کے کنارے نایاب آبی پرندوں کا غیرقانونی شکار کرنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ اسماعیل خان نے اطلاع پر کاروائی کے دوران دریائے سندھ کے کنارے نایاب اور قیمتی غیر ملکی آبی پرندوں کا غیرقانونی شکار کھیلنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانہ عائد کردیا جبکہ غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا اسلحہ، کارتوس اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔