تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی، قیمت 53 ڈالر فی بیرل تک آگئی، اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی، قیمت 53 ڈالر فی بیرل تک آگئی، اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان، تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی ہے جسکے بعد قیمت 53 ڈالر فی بیرل تک آگئی، اس وجہ سے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 58 ڈالر 45 سینٹ اور کروڈ آئل مارکیٹ میں 53 ڈالر 44 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ کی نسبت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 17 ڈالر فی بیرل تک کمی آئی ہے، جس کے باعث آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 116.6 روپے فی لیٹر ہے، کمی کے بعد قیمت 106 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی افواجِ پاکستان ریلی

  بانی NUJ محمد احسان مغل کی قیادت میں کاشف آزاد، آفتاب خان، ملک طارق، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے