تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے پاکستان کے پہلے پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کر دیے معاہدے پر ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے صدر و سی ای او عامر خان، ون لنک کے سی ای او نجیب آگر والا اور یورونیٹ پاکستان کے سی ای او کاشف گایا نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک پے پاک کریڈٹ کارڈز جاری کرے گا ون لنک پے پاک ادائیگی نظام فراہم کرے گا جبکہ یورونیٹ کارڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی اور عمل درآمد میں معاونت فراہم کرے گا۔

ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک پے پاک کریڈٹ کارڈ چار اقسام گرین، اسٹینڈرڈ، پنک اور ایج میں متعارف کرائے گا، جس کا مقصد صارفین کو اپنی مالی اور ذریعہ معاش کی ضروریات کے مطابق زیادہ انتخاب اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ بینک کے مطابق یہ اقدام روایتی اور اسلامی پے پاک کریڈٹ کارڈز متعارف کرانے کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں مائیکروفنانس صارفین کی جدید قرض اور ادائیگی کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا تینوں اداروں کے سربراہان نے معاہدے کو پاکستان کے ادائیگی کے نظام میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شراکت داری سے مقامی ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے، جدید ٹیکنالوجی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کی SOVAPA المنائی سیریز کا نواں تھیٹر ’’ڈیتھ اینڈ دی میڈن‘‘ شائقین کی توجہ کا مرکز رہا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام اسکول آف ویژول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے