Home / اہم خبریں / جامعتہ الرشيد کراچی کے رئیس مولانا مفتی عبد الرحیم کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

جامعتہ الرشيد کراچی کے رئیس مولانا مفتی عبد الرحیم کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

اکوڑہ خٹک (رپورٹ: عتیق سلیمانی) جامعتہ الرشيد کراچی کے رئیس مولانا مفتی عبد الرحیم کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد۔ جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم و نائب صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا انوار الحق اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم ، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات۔ مولانا حامد الحق حقانی نے مولانا مفتی عبد الرحیم کو جامعہ کا تفصیلی دورہ کرایا۔ مفتی عبد الرحیم نے شیخ الحدیث مولانا عبد الحق اور قائد جمعیت مولانا سمیع الحق شہید رحمہ اللہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ مفتی صاحب نے جامعہ کے طلبہ سے خطاب فرمایا اور دورہ حدیث کے طلبہ کو اجازت حدیث عطاء فرمائی۔ مفتی عبد الرحیم نے جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس و دیگر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا راشد الحق حقانی، مولانا عرفان الحق حقانی و دیگر شریک تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے