Home / اہم خبریں / اپر کوہستان کی عوام کا مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مظاہرہ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کو مسائل کے حل کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی

اپر کوہستان کی عوام کا مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مظاہرہ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کو مسائل کے حل کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی

کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) اپر کوہستان کی عوام کا مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مظاہرہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کو مسائل کے حل کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی اپر کوہستان میں احتجاجی مظاہرے میں ٹریڈ یونین کے نمائندگان، تاجر برادری، علماء کرام اور شہر کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں پبلک ہیلتھ ایکسین مردہ باد، گو ایکسین گو، ٹی ایم اے مردہ باد، کے نعرے لگائے گئے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کمیلہ سٹی کے مسائل پر کسی نے توجہ نہیں دی ہے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو بار بار کہنے کے باوجود ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ کمیلہ سٹی کی ناقص صفائی کی وجہ سے معمولی بارش سے بازار تالاب بن جاتا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کمیلہ سٹی میں پانی کی قلت ہے سٹی کا واحد واٹر ٹینک خستہ حالی کا شکار ہے غیر قانونی کنکشنز کی بھر مار ہے جبکہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین کوئی بھی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مظاہرین نے پبلک ہیلتھ کے ایکسین کو فلفور ٹرانسفر کر کے نیا ایماندار آفیسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوہستان میں ایک ہی بڑا ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال ہے جو فعال نہیں ہے اور ضلع میں متعدد مراکز صحت بھی غیر فعال ہیں انکو فعال کیا جائے کمیلہ سٹی میں بجلی کئی گھنٹوں تک غائب ہوتی ہے سب سے ذیادہ بل کمیلہ سٹی کے لوگ ادا کر رہے ہیں جبکہ بجلی ہمیشہ غائب ہوتی ہے۔ مظاہرین نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ سمیت پبلک ہیلتھ ، واپڈا اور پیسکو والوں کو تین دن کا ٹائم دیتے ہوئے کہا کہ اگر تین دن تک کمیلہ سٹی کے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو کمیلہ بازار میں شٹر ڈاؤن احتجاج ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے