تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے دوران میڈیا کے لیے اہم معلومات

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے دوران میڈیا کے لیے اہم معلومات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے چار مختلف مقامات کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گی۔

ایونٹ کی کوریج کے دوران میڈیا نمائندگان کے لیے تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
ایونٹ کا نام: ایونٹ کا مکمل نام ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 ہے۔ تمام میڈیا ہاؤسز سے درخواست ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے متعلق کسی بھی خبر میں ایونٹ کا مکمل ٹائٹل درج کریں۔
ویب سائٹ اور ہیش ٹیگ: ایونٹ کی آفیشل ویب سائٹ
https://www.psl-t20.com/
ہے جبکہ ایونٹ کے درست ہیش ٹیگز
#HBLPSL #Tayyarhain #HBLPSLV
ہیں۔
میچ رپورٹس: ٹورنامنٹ کے آغاز اور ایونٹ کے دوران، پاکستان کرکٹ بورڈ اردو اور انگریزی زبان میں ایونٹ سے متعلق فیچرز، انٹرویوز اور میچ رپورٹس شائع کرے گا جو ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کی اجازت ہوگی۔

تصاویر کی فراہمی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی افتتاحی تقریب اور میچوں کے دوران ایکشن تصاویر یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ برائے مہربانی تصویر شائع کرتے وقت پی سی بی کو کریڈیٹ ضرور کریں۔

میڈیا شٹل سروس: ماضی کی طرح پی سی بی اس مرتبہ بھی کراچی اور ملتان میں میڈیا کے لیے خصوصی شٹل سروس کا اہتمام کرے گا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

میڈیا ایریاز میں سہولیات: پی سی بی میڈیا نمائندگان کو کام کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔ پریس باکس میں صحافیوں کے لیے نشستیں، پاور پوائنٹس، وائی فائی، ری پلیز کے لیے ٹی وی اسکرینز، چائے/ کافی اور بسکٹ (میچ کے اوقات کار کے مطابق) مسلسل دستیاب ہوں گے۔ فوٹوگرافرز کے لیے پی سی بی نشستیں، چھتریاں (صرف میچ ڈیز کے لیے)، پاور پوائنٹس، وائی فائی، پانی، چائے/ کافی، لنچ/ ڈنر باکس اور آئی ٹی کی اسپورٹ فراہم کرے گا۔

میڈیا ایکریڈیشن: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے میڈیا ایکریڈیشن کا عمل 14 سے 26 جنوری 2020 تک جاری رہا۔ اس حوالے سے پی سی بی مزید کسی نئی درخواست کو قبول نہیں کررہا۔ ایکریڈیشن پاسز کے حصول سے متعلق تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

میچ ڈیز پر آؤٹ اسٹیشن رپورٹرز: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 16 کے مطابق میڈیا ورکنگ ایریاز میں محدود نشستوں اور چاروں شہروں میں تمام میڈیا ہاؤسزکے دفاتر کے باعث ہر وینیو پر کوریج کے لیے ایکریڈیشن دیتے وقت پی سی بی مقامی صحافی کو ترجیح دے گا۔

میچ ڈے فلمنگ: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8 کے مطابق میڈیا نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کا میچ ڈیز پر وینیو میں ویڈیو بنانا سختی سے منع ہے۔ اگر کسی نان رائٹس ہولڈنگ نیوز چینلز کی جانب سے وینیو یا تماشائیوں کے اسٹینڈز سے بنائی گئی ویڈیو نشر کی جاتی ہے تو مذکورہ ادارہ کا ایکریڈیشن منسوخ کردیا جائے گا۔

پوسٹ میچ پریس کانفرنس: پی سی بی تمام پوسٹ میچ میڈیا کانفرنسز کی براڈ کاسٹ کوالٹی سے بنی اَن ایڈیٹ ویڈیوز 15 منٹ میں بذریعہ وی ٹرانسفر لنک فراہم کرے گا۔ یہ ویڈیو صرف اور صرف ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ نان رائٹس ہولڈنگ نیوز چینلز پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی لائیو اسٹریم بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل یو ٹیوب چینل سے استعمال کرسکتے ہیں۔

میچ کی جھلکیاں: پی سی بی، معروف ویڈیو نیوز ایجنسی، ایس این ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کا معاہد کرچکا ہے، جس کے تحت ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے میچ کی جھلکیاں فراہم کی جائیں گی۔ ٹی وی نیوز چینلز مزید تفصیلات کے لیے ایس این ٹی وی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

میچ ڈیز پر کیمرہ مینز: کراچی، لاہور اور راولپنڈی/ اسلام آباد میں موجود سینئر کرکٹ رپورٹرز کی حمایت اور تبادلہ خیال کے بعد میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8 (اے) (ون) کے مطابق، جس پر تمام درخواست دہندگان نے ایکریڈیشن کے لیے درخواست دیتے وقت اتفاق کیا تھا اور جو بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کےمقررہ معیارکے عین مطابق ہے، نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کیمرہ مینز کو میچ ڈیز پر میڈیا ورکنگ ایریاز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیش کے خلاف محدود اور طویل طرز کی کرکٹ کے میچز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں اسی پالیسی پر عمل کیا گیا ہے۔

نان میچ ڈیز فلمنگ: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8 (بی) کے مطابق نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کو نان میچ ڈیز پر وینیو سے ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی۔ اس میں ٹریننگ سیشنز، پری میچ میڈیا کانفرنسز، انٹرویوز اور پی ٹی سی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر پی سی بی ڈیجٹل کے مواد کا استعمال: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 12 کے مطابق ایونٹ سے قبل اور دوران پی سی بی کی جانب سے تیار کردہ مواد پی سی بی کی ملکیت ہے لیکن اسے محض ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پی سی بی کی پالیسی برائے تحفظِ حقوق کے تحت مندرجہ بالا اصول کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کو اسٹرائیک بھیجی جائے گی جو اکاؤنٹ کی معطلی کا سبب بنے گی۔

ایکریڈیشن کا استعمال: کسی بھی ایکریڈیٹڈ میڈیا نمائندہ کی جانب سے غیر پیشہ وارانہ رویہ یا طرز عمل پر پی سی بی مذکورہ نمائندہ کا ایکریڈیشن منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، مزید تفصیلات کے لیے میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 5 کو پڑھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے