تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہری پور میں خان پور ڈیم کے کنارے 3 روز ہ سیاحتی میلے کا آغاز ہوگیا، کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاوہ غیر ملکی سیاح اور سفیر بھی شرکت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور

ہری پور میں خان پور ڈیم کے کنارے 3 روز ہ سیاحتی میلے کا آغاز ہوگیا، کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاوہ غیر ملکی سیاح اور سفیر بھی شرکت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ہری پور کی تحصیل خان پور میں خان پور ڈیم کے کنارے تین روز ہ سیاحتی میلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوسرے روز کے پروگراموں میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاح اور سفیر بھی شرکت کریں گے۔ جمعہ کے روز خان پور فیسٹول کے لیے لگائے گئے اسٹالوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خان پور فیسٹول پورے خیبر پختونخوا اور خصوصاً ضلع ہری پور کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ خان پور ڈیم، مالٹا کے بھرپور باغات، سرسبز پہاڑیوں اور آثار قدیمہ و مقامی مصنوعات کے باعث خان پور کوغیر معمولی سیاحتی اہمیت حاصل ہے جس سے سیاحوں کو آگاہ کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے خان پور میلے کا اہتمام کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے بتایا کہ میلے میں خان پور میں پیدا ہونے والے مختلف اقسام کے مالٹوں، مقامی و زرعی مصنوعات اور کتابوں کی نمائش کے علاوہ واٹر سپورٹس، پیرا گلائیڈنگ، کلچرل شو، علاقائی کھانوں اور سیاحوں خصوصاً نوجوانوں اور بچوں کی دلچسپی کی دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 15 فروری بروز ہفتہ خان پور فیسٹو ل میں شرکت کے علاوہ خان پور میں تحصیل بلڈنگ، ٹی ایم اے بلڈنگ اور ریسکیو 1122 کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور گرلز ڈگری کالج اور کوٹلہ تاترنا دہ روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ترنادہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف نے بھی وزیر اعلیٰ کے استقبالیہ پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما یوسف ایوب خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا ایک اجلاس پی ٹی آئی سیکریڑیٹ ہری پور میں منعقد کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء یوسف ایوب خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ خان پور کو ضلع ہری پور کی آئندہ ترقی کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا۔ دریں اثنا ضلع ہری پور کی ضلعی تر قیاتی مشاورتی کمیٹی کے سر براہ اور خان پور سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ارشد ایوب خان نے بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ کو خان پور کی ترقی کے لئے اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل بھی خان پور کی ترقی اور یہاں کے عوام کو ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان پور کی سیاحت اور مصنو عات کو ترقی دینے پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے