تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کرونا وائرس کے خلاف راست اقدامات، پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

کرونا وائرس کے خلاف راست اقدامات، پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کرونا وائرس کے خلاف راست اقدامات، پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد کہا گیا کہ یہ ایوان چائنا کی عوام سے مکمل ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، مشکل صورتحال مین اپنے چین کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے اس موقعہ پر کہا کرونا وائرس سے دنیا کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت چین نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا چین کے عوام، حکومت کے ساتھ کرونا وائرس کے خاتمے کی جدوجہد میں ساتھ ہیں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج خصوصا پاکستانیوں کے تحفظ کے لیے چین نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ کرونا وائرس کے سبب صورتحال تشویشناک ہے تاہم حکومت پاکستان نےبھی موثر حکمت عملی اپنائی، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے