Home / اہم خبریں / آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدر کے اعزاز میں عصرانہ

آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدر کے اعزاز میں عصرانہ

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدر کے اعزاز میں عصرانہ۔ پی ایس او ٹو ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب برائے ٹورازم عثمان بشارت کی طرف سے آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے بانی و صدر ایم ایم علی اور نائب صدر محمد اسلم سیال کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عصرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بشارت کا کہنا تھا کہ ایم ایم علی اور آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی ادب کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ بالخصوص نئے لکھاریوں کو متعارف کروانے کا عزم انتہائی قابل تعریف ہے۔ عصرانہ دینے پر ایم ایم علی اور اسلم سیال کی طرف سے اُن کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر طارق نذیر، محسن علی بابر، کعب کوسین اور رشید بھٹی بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے