Home / اہم خبریں / سی آئی اے و مہران پولیس میرپورخاص کی مشترکہ کاروائی، مہران تھانے کی حدود ذیشان ٹاؤن میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، چوری شدہ مال برآمد

سی آئی اے و مہران پولیس میرپورخاص کی مشترکہ کاروائی، مہران تھانے کی حدود ذیشان ٹاؤن میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، چوری شدہ مال برآمد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گزشتہ دنوں مہران تھانے کی حدود میں چوری و سرقہ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی انچارج سی آئی اے غلام حسین سدھایو کی سربراہی میں ایس ایچ او مہران میر محمد کیریو اور اے ایس آئی ہدایت اللہ ناریجو نے مالہی کالونی لنک روڈ خفیہ اطلاع مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سرقہ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان محمد عابد اور محمد رمضان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ میں سام سنگ ایل سی ڈی، اسپیکرز اور بڑی تعداد میں مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزمان تھانہ مہران کے سرقہ کے مقدمہ نمبر 09/2020 میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے