Home / اہم خبریں / میہڑ میں ایک طرف مہنگائی بڑھنے لگی تو دوسری طرف غیر معیاری مضر صحت تیل اور گھی کھلے عام استعمال ہونے کا انکشاف

میہڑ میں ایک طرف مہنگائی بڑھنے لگی تو دوسری طرف غیر معیاری مضر صحت تیل اور گھی کھلے عام استعمال ہونے کا انکشاف

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ ایک طرف مہنگائی بڑھنے لگی دوسری طرف غیر معیاری مضر صحت تیل استعمال ہونے کا انکشاف۔ میہڑ شہر میں غیر معیاری تیل مٹھائی، گھی، میدے، چپس اور دیگر چیزوں میں استعمال ہونا اور سرعام فروخت جاری متعدد لوگ بیماریوں میں مبتلا انتظامیہ خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ شہر میں غیر معیاری تیل مٹھائی، سموسے اور پکوڑے سمیت دیگر چیزوں میں استعمال کیا جا رہا ہے غیر معیاری چیزوں کی فروخت جاری جبکہ میہڑ کے شہری سول سوسائٹی کے رہنما علی دوست کھوسو، سارنگ جہتیال، ظفر سولنگی اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث دکاندار میہڑ شہر میں غیرمعیاری اور پرانا تیل سموسے اور پکوڑے میں استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث متعدد لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں، تیار ہونے والی مٹھائیاں، سموسے، پکوڑے کی دکانوں میں صفائی کا انتظام بہتر نہیں، اکثر دکانوں پر بسکٹ چپس اور دیگر غیر معیاری چیزوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی جبکہ انتظامیہ شہر میں فروخت ہونے والی غیر معیاری چیزیں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس کے باعث قیمتی انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوۓ اپیل کی کہ غیر معیاری چیزیں استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے