تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صومالیہ میں قزاقوں کے خلاف کارروائی 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ میں قزاقوں کے خلاف کارروائی 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)/صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے لیے پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس فورس نے آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانیوں سمیت 5 یرغمالی جان کی بازی ہار گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ٹینکر کو قزاقوں کے قبضے سے چھڑا لیا۔

جاں بحق پاکستانی شہریوں میں سیکنڈ آفیسر کاشف عمر، تھرڈ انجینئر محمود انصاری اور آئلر رفیع اللہ خان شامل ہیں دیگر ہلاک افراد میں بھارت سے تعلق رکھنے والا کریو ممبر تنویر اور میانمار کا چیف انجینئر بھی شامل ہے کارروائی کے دوران فورسز نے ٹینکر پر موجود 9 مبینہ قزاقوں کو گرفتار کرلیا۔ صومالیہ ٹائمز کے مطابق آئل ٹینکر 21 اپریل سے قزاقوں کے قبضے میں تھا اور اسے بندریلا کے ساحل کے قریب سے بازیاب کرایا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے