کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے حکومت کی ناکامیوں کو جمہوریت پسند قوتوں کے لئے تازہ سبق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج نااہل اور ناکام حکمرانوں کو مظلوم بنانے کا سبب بن سکتا تھا اسی لئے قائد نواز شریف نے مدبرانہ فیصلہ کر کے حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ مسلط کئے گئے حکمران ملک اور قوم کے لئے عذاب ثابت ہوئے ہیں۔ ناقص کارکردگی اور جھوٹے دعووں کا حکومتی ٹائٹینک بہت جلد ڈوبنے والا ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے ایک ہنگامی اجلاس کے شرکاء صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب تنولی، کراچی ڈویژن کے صدر سردار ریحان میڈیا کوآرڈینیٹرعامر شیخ، ضلعی صدر ابراہیم شاہ اور ایم ایس ایف (ن) کے کارکنوں سردار سہیل، احمد یامین، عثمان، اشرف زمان سے خطاب کرتے ہوۓ صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) مسلط کی گئی نا اہل حکومتی ٹیم کے کالے کرتوت عوام کے سامنے لاتی رہے گی حکومتی ٹائٹینک نا اہلی کے بوجھ سے ڈوبنے والا ہے۔ نکموں کی حکومت کو بے نقاب کرنے کا میاں نواز شریف کا فیصلہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نئی راہ متعین کرے گا۔ احتجاج کے ذریعے حکومت گرانا حکمرانوں کو مظلوم بنانے کے مترادف ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے نااہلوں کے ٹولے کو مظلوم بنانے کے عمل سے دور رہ کر قوم کے سامنے ناکام حکمرانوں کی کارکردگی کا پردہ چاک کیا ہے۔ اقتدار کے ایک سال میں حکومت اپنے ہی کارناموں کا شکار ہوکر ڈھیر ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک کو معاشی بحرانوں کے سونامی میں پھنسانے والوں کے آخری دن قریب آن پہنچے ہیں۔ جھوٹ اور مکر و فریب کے ستونوں پر کھڑی عمران حکومت کو نام نہاد احتساب کی بیساکھیاں بھی نہیں بچا سکیں گی۔ یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ قوم نئے انتخابات کے لئے تیاری شروع کردے اور میاں محمد نواز شریف کو تاریخ کی سب سے بڑی اکثریت دے کر پاکستان کو ناکامیوں کے سوداگروں کے چنگل سے بچانے کے نئے عہد کا آغاز کریں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کو خواہشات کی تجربہ گاہ بنانے کی بجائے ملک و قوم کے حقیقی خادموں قائد نواز شریف، میاں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز شریف، مفتاح اسما عیل، رانا ثنا اللہ کے تجربات سے ریاست کو دنیا کی طاقتور ترین معیشت بنائے گی۔
![]()