میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مورخہ 4 فروری 2020 کی درمیانی شب ٹاؤن تھانے کی حدود گلبرک ٹاؤن سے مسمات ثروت نامی خاتون کی وٹز کار چوری ہونے کی اطلاع ملی تھی، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے و ملزمان کی فوری گرفتاری اور کار کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے تھے، اس واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد نامعلوم گروہ کی گرفتاری سے متعلق تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، جن میں انچارج سی آئی اے غلام حسین سدایو، ایس آئی پی عنایت علی زرداری، اے ایس آئی دانش احمد اور ایس ایچ او ٹاؤن غازی راجڑ نے ٹاؤن کی حدود ٹنڈو آدم روڈ نزد پی سی بی گراوؑنڈ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد علی مہر اور محبوب علی شاہ کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے پستول بمع میگزین و گولیاں اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
![]()