Home / اہم خبریں / ڈیرہ غازی خان کے ٹرائیبل ایریا موضع جیدی میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج، کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ڈیرہ غازی خان کے ٹرائیبل ایریا موضع جیدی میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج، کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: قاضی انعام باری) ڈیرہ غازی خان کے ٹرائیبل ایریا موضع جیدی میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے ٹرائیبل ایریا موضع جیدی سخی سرور میں عرصہ دراز سے صفائی ستھرائی نہ ہونے اور سیوریج سٹم نہ ہونے پر نالیوں گٹروں کا پانی جمع ہوکر جوہڑوں کی شکل اختیار کر گیا ہے، دربار حضرت سخی سرور پر آنے والے زائرین کی اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہوگئی ہے۔ ٹرائیبل ایریا موضع جیدی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موضع جیدی ٹرائیبل ایریا میں کبھی کوئی گرین اینڈ کلین یا صفائی ستھرائی سمیت دیگر کوئی انتظامات کبھی نہیں کیے گئے ہیں، نالیوں گٹروں کا پانی روڈ پر جمع ہونے اور بدبو سے شہریوں اور دربار سخی سرور جانے والے زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، مقامی لوگوں اور زائرین روڈ کی ابتر حالت سے پریشانی ہوتی ہے، نالیوں گٹروں کا پانی قبرستان میں داخل ہونے سے قبرستان کا تقدس پامال ہو رہا ہے، مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ڈیرہ نسیم صادق جیسے سخی سرور پر توجہ دے رہے ہیں زرہ توجہ ٹرائیبل ایریا موضع جیدی پر دیں، موضع جیدی میں کبھی کسی آفیسر نے توجہ نہیں دی، اہل علاقہ میں ملک حاجی محمد مستی، رب نواز مانی، ظفر پیر، طالب حسین، ارشاد حسین و دیگر نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، کمشنر محمد نسیم صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک بار دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں۔ اور مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدگی لیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے