میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ عام لوگوں کی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے ان کو رلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ضلع میرپورخاص کی تمام فلور ملوں کو یومیہ 1500 کلو گندم سرکاری نرخ پر دی جارہی ہے اس لئے مل مالکان کو چاہئے کہ میرپورخاص شہر اور تحصیلوں میں مقررہ نرخ کے مطابق سستے آٹے کی فیئر پرائس شاپ اسٹال لگائے جائیں جس میں محکمہ خوراک کا بھی کردار ہونا چاہئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر فیئر پرائس شاپ اسٹال کے معائنے کریں گے اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمان شیخ اور جنرل سیکریٹری امین میمن نے کہا کہ عام لوگوں کی سہولت کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرکے سستا بازار لگانے چاہئے جس میں روز مرہ کی اشیاء موجود ہوں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص سلامت میمن، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ خرم احمد، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میر علی محمد تالپور، اے ڈی بی ایس پی نوید شیخ اور فلورملوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
![]()