Home / اہم خبریں / وکلاء برادری کشمیری بھائیوں کے ہر دم ساتھ ہیں۔ آج دنیا اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں اتنے بڑے ظلم پر خاموش کیوں ہیں؟۔ وکلاء ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص

وکلاء برادری کشمیری بھائیوں کے ہر دم ساتھ ہیں۔ آج دنیا اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں اتنے بڑے ظلم پر خاموش کیوں ہیں؟۔ وکلاء ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے موقع پر ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے "کشمیر بنے گا پاکستان” کے موقع پر تقريب منعقد کی گئی۔ ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے بار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سندھ بار کونسل کے ممبر ایڈوکیٹ شیر محمد وسان، ضلعی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ مولا بخش راہو، نائب صدر ضلع بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ عدنان خرم، سینئر وکلاء ایڈوکیٹ میر نعیم ٹالپر، ایڈوکیٹ عبدالقدیر چوہان، ایڈوکیٹ منصور، ایڈوکیٹ محبوب کپری، ایڈوکیٹ تلوک چند، ایڈوکیٹ رانا سہیل راجپوت، ایڈوکیٹ شاہنواز لغاری، ایڈوکیٹ ابوالحسن نوندانی، عبدالجبار مہر، ایڈوکیٹ نوشین پہوڑ، ایڈوکیٹ نصرت میانو، نظیر میمن عبدالستار ناریجو اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وکلاء نے کہا کہ بھارت بربریت ظلم جبر سے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو کچل رہا ہے اور ریاستی دہشتگردی سے کشمیر میں قتل عام، خواتین کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔ وکلاء نے کہا کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اتنے بڑے ظلم پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کشمیری بھائیوں کے ہر دم ساتھ ہیں۔ وکلاء نے کہا کہ ہندوستان مسلمانوں کے خلاف جو ظلم کر رہا ہے اسکا نتیجہ غزوہ ہند ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے