Home / اہم خبریں / دہشت گردوں کا حملہ اور مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد

دہشت گردوں کا حملہ اور مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 میں دہشت گردوں کے حملہ سے نمٹنے اور پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرضی مشق کے دوران پولیس جوانوں نے مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کے استعمال اور اُن کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی مشق دہرائی اور مختلف فارمیشنز کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 میں منعقد فرضی مشق کے موقع پر پولیس جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا اور حفاظتی اقدامات و ہائی الرٹ سکیورٹی کے تحت مقامی آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی مناسب اقدامات اُٹھائے گئے تھے۔ پولیس کی تربیتی مشقوں میں شریک پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے خود مختلف فارمیشن سیکھائے اور تربیتی مشقوں کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو مختلف مشق بھی کرائی گئی۔ پولیس جوانوں کو عملی طور پر سیکھایا گیا کہ کس قسم کی حکمت عملی سے فورس کا کم سے کم استعمال کرکے مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ترکیب نکالی جائے۔ مشقوں کے دوران پولیس جوانوں کو مزاحمت کرنے والے افراد کے ساتھ بھرپور طریقہ سے نمٹنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے موثر احتیاطی تدابیر بھی سکھائیں گئیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے منعقد فرضی مشقوں میں حاصل کردہ تجربے کو عوام کے بہتر مفاد کے لیے بروئے کار لائیں اور پرفیشنلزم کی بنیا د پر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے