میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کا ماہانہ اجلاس ریجنل صدر فیصل خان زئی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجحتی کے طور پر منایا جائے گا۔ میرپورخاص ریجن کے تمام اضلاع و تعلقہ میں موجود تمام پرائیویٹ اسکولوں میں کشمیر کے حوالے سے تقاریر ٹیبلوز اور کشمیر کی آزادی کے حوالے سے ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہم پوری دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرسکیں۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور صوبائی وزیر تعلیم کو مقرر کیا جائے اور اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز سالانہ امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات کا تعین ہوسکے اس کے علاوہ اپریل میں ماہ رمضان کی آمد سے پہلے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات یکم اپریل سے 20 اپریل تک مکمل کئے جائیں اور میرپورخاص ڈویژن کی آبادی کے لحاظ سے فوری طور یونیورسٹی انجینرنگ کالج کیڈٹ کالج مزید گرلز کالج اور آئی بی اے کیمپس کا اعلان کیا جائے تاکہ میرپورخاص ڈویژن کے طالب علموں کی احساس محرومی ختم ہوسکے اور ان کا مستقبل تابناک ہو۔
![]()