فیصل آباد (بیورو رپورٹ) فیصل آباد ڈولفن ٹیم نمبر 6 کی جھنگ روڈ پر کارروائی، سی پی او سہیل چودھری کے احکامات کی روشنی میں جھنگ روڈ پر ویگو گاڑی پر سوار مسلح لوگوں کو پکڑ کر تھانہ جھنگ بازار پولیس کے حوالے کر دیا۔ جھنگ بازار تھانہ میں مسلح گن مینوں کے خلاف مقدمات درج۔ شہر کی شاہراہوں پر مسلح گن مینوں کو پھرنے کی قطعی اجازت نہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
![]()