میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) غریب آباد پولیس میرپورخاص کے بدنام زمانہ اے ایس آئی رمضان عرف رمضانی کی بدمعاشیاں جاری، مختلف روٹس پر چیکنگ کے بہانے سادہ گاؤں گوٹھوں سے تعلق رکھنے والے افراد، کاروباری افراد اور مزدور طبقے سے شناختی کارڈ، موٹر سائیکل کاغذات چیکنگ کے بہانے سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری۔ سو روپے رشوت لیتے ہوئے وڈیو بنانے کے جرم میں پھنور کالونی جرواری شاخ روڈ کے رہائشی بسکٹ سپلائی کرنے والے حافظ ریاست علی عرف عاقب کی موٹر سائکل نمبر ایچ واۓ ڈی- 5887 کو کاغذات دکھانے کے باوجود بھی 550 میں چالان کردیا، حافظ ریاست علی عرف عاقب نے بتایا کہ اس نے سی ڈی 70 ماڈل 2003 موٹر سائیکل قسطوں پر انوار الحق سے لی تھی جس کی ابھی تک کچھ قسط باقی ہے وہ بسکٹ سپلائی کرکے اپنے بچوں کی کفالت کرتا ہے، اے ایس آئی مجھ سے مسلسل رشوت مانگتا رہا ہے لیکن آج رشوت مانگتے ہوئے وڈیو بنانے پر میری موٹر سائیکل زبرستی لے گئے اور چالان کردیا، متاثر بسکٹ سپلائی کرنے والے نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس سندھ ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
![]()