لسبیلہ / حب (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل اور گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب میں دو آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں، ڈی ایچ او لسبیلہ اور ڈاکٹرز گئے ہیں، ڈی ایچ او لسبیلہ احمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد چائنا منصوبوں پر کام کرنے والے چائینز کی اسکرینگ کا عمل شروع کیا جائے گا، کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظرگورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل میں آئسولیشن وارڈز قائم کردئیے گئے ہیں، چائینز کے اسکرینگ کے عمل پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، سرکاری زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ میں دودر زنک پروجیکٹ، چائنا کول پاور پروجیکٹ سمیت کئی چائنا منصوبوں پر چائینز افسران و اہلکار کام کام کررہے ہیں۔
![]()