ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گومل یونیورسٹی طلباءکی تنظیم گومل سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برادری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین قاری عبدالمنان آف امریکہ تھے جبکہ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر شفیع اللہ خان‘ پرنسپل وینسم کالج سردار فتح اللہ خان سلیمان خیل سمیت دیگر شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، افسران اور طلباء شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین قاری عبدالمنان نے کہا کہ حصول علم کے ساتھ اپنے کردار اپنے اخلاق کو بھی بہتر بنائیں اور دنیاوی تعلیمات کےساتھ دینی تعلیمات کو بھی پڑھیں اور سمجھیں اور ان دونوں تعلیمات کو اپنی زندگی میں شامل کریں آپ کی دنیا و آخرت سنور جائے گی۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلہ الله علیہ وسلم نے اپنے اخلاق سے دین اسلام کو پھیلایا۔ اس لئے آپ طلباء کو چاہئے کہ دن رات محنت کریں اور اپنے اخلاق و کردار اور اپنی تعلیمی میدان میں قابلیت سے اپنے ادارے، اپنے اساتذہ کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔ قاری عبدالمنان نے مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی گومل یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی میں کردار قابل تعریف ہے۔ آج یہ سن کرخوشی ہوئی کہ ڈاکٹر سرور اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت کی بدولت گومل یونیورسٹی کے طلباء کی تعداد چار ہزار سے 13 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ اگر ڈاکٹر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم اسی طرح کام کرتی رہی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ گومل یونیورسٹی کا شمار اس ملک کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے اپنے خطابات میں کہا کہ ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر وقت گومل سٹوڈنٹس کونسل کی بہتری کے لئے ہر وقت ہماری مدد اور رہنمائی کی۔ آج ان کی وجہ سے گومل یونیورسٹی کے طلباء ملک میں تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں گومل یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود نے گومل سٹوڈنٹس کونسل کی قرآت، نعت، تقرریر، مشاعرہ و دیگر کیٹگری کے عہدیداران سے حلف لیا۔
![]()