مغلا (نوپ نیوز) کھیل کے میدان سے ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام- قومی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔ ترکی میں ہونے والی 2 روزہ ورلڈ چیمپئن شپ میں انعام بٹ نے 6 ممالک کے پہلوانوں کو واضح برتری کے ساتھ شکست دی۔ قومی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں 90 کلوگرام میں گولڈ میڈل حاصل کیا- انعام بٹ نے فائنل میچ میں جارجیا کے کھلاڑی کو تین ایک سے شکست دی۔ انعام بٹ نے حکومتی عدم تعاون پر شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکھاڑہ اچھا نہ ہونے کے باوجود سخت ٹریننگ کی اور گولڈ میڈل جیتا۔ قومی پہلوان کا کہنا تھا کہ حکومتی عہدیدار صرف مبارکباد نہیں انکے آبائی شہر گوجرنوالا میں اکیڈمی بھی قائم کریں۔
![]()