Home / اہم خبریں / مانسہرہ میں واٹر منیجمنٹ کے سب انجنئیر کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری۔ حکومت سے تین نکاتی مطالبہ کیا ہے کہ سب انجنیئرز کی پوسٹ کو اپ گریڈ کیا جائے۔ ملک بشیر

مانسہرہ میں واٹر منیجمنٹ کے سب انجنئیر کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری۔ حکومت سے تین نکاتی مطالبہ کیا ہے کہ سب انجنیئرز کی پوسٹ کو اپ گریڈ کیا جائے۔ ملک بشیر

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) صوبہ بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی واٹر منیجمنٹ کے سب انجنئیر کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری، تمام ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں۔ مانسہرہ میں بھی واٹر منیجمنٹ کے سب انجنئیرز کی ہڑتال جاری ہے سب انجینئیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک بشیر کی ہدایت پر تمام محکمہ جات بشمول ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ پبلک ہیلتھ اور لوکل کونسل کے سب انجنئیر 15 جنوری سے ہڑتال پر ہیں واٹر منیجمنٹ ہزارہ ڈویژن کے صدر اعظم محبوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب انجنئیرز نے صوبائی حکومت سے تین نکاتی مطالبہ کیا ہے کہ سب انجنیئرز کی پوسٹ کو اپ گریڈ کیا جائے، دیگر محکموں کی طرح سب انجنیئرز کو بھی سروس سٹرکچر دیا جائے اور سب انجنئیرز کو ٹیکنیکل الاؤنس بھی دیا جائے انھوں نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو واٹر منیجمنٹ کے سب انجنیئرز ہڑتال پر رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر پشاور سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینگے اور وزیر اعظم عمران خان تک آواز پہنچانے کیلئے بنی گالہ تک مارچ کر سکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے