Home / اہم خبریں / پی ڈی ایم اے نے سال 2020 کے لیے تما م اضلاع اور متعلقہ اداروں کو امدادی سامان کی پہلی سپلائی مہیا کر دی

پی ڈی ایم اے نے سال 2020 کے لیے تما م اضلاع اور متعلقہ اداروں کو امدادی سامان کی پہلی سپلائی مہیا کر دی

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سال 2020 میں کسی بھی نا گہانی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ سازی کر رہی ہے۔ جسے عملی جامہ پہناتے ہو ئے پی ڈی ایم اے نے سال 2020 کی پہلی سپلائی صوبے کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کو مزید امدادی سامان بھیج دیا ہے جس میں 4410 ٹینٹس، 3970 کمبل، 2940 میٹرسز، 2700 کچن سیٹ، 3265 پلاسٹک میٹس،41 ہیوی ڈیوٹی واٹر پمپس، 2140 مچھر دانیاں، 750 لائف سیونگ جیکٹس، 725 سرچ لاٹس، 453 فرسٹ ایڈ باکس، 1540 واٹر کولرز وغیرہ شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 کو ضروری ریسکیو و ریلیف سامان فراہم کیا ہے جس میں بڑے شہروں میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے 30 ہیوی ڈیوٹی واٹر پمپس بھی مہیا کر دیے ہیں۔ جو کم وقت میں کسی بھی علاقے میں راستوں، سڑکوں وغیرہ سے پانی نکالنے میں مددگار ثابت ہونگے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو ضروری سامان پہلے ہی مہیا کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے رہتا ہے تاکہ بوقت ضرورت پی ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس سے مزید سامان بھی مہیا کر دیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں بروقت امداد پہنچائی جاسکے۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے