Home / اہم خبریں / عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین اور اہم ذمہ داری ہے عوا م کی تکالیف کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین اور اہم ذمہ داری ہے عوا م کی تکالیف کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین اور اہم ذمہ داری ہے عوا م کی تکالیف کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کوتاہی کے مرتکب افسران و عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہارا نہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ پبلک ہیلتھ کی اسکیموں کی مکمل فہرست فراہم کی جائے انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو مکمل سہولیات فراہم کی ہیں ان کے بہتر نتائج آنے چاہئیں اوراسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے اورکہا کہ کوئی بھی اسکیم غیر فعال نہیں ہونا چاہئے اگر کسی اسکیم میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی مدد سے حل کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں خود بھی اسکیموں کے معائنے کروں گا اگر کسی کی بھی کوتاہی نظر آئی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ اپنی تحصیلوں میں موجود واٹر سپلائی اسکیموں، آر او پلانٹس اور ڈرینج اسکیموں کے معائنے کرکے موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد نظیر میمن، اسسٹنٹ کمشنر ڈگری نثار میمن، اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی پریم چند، اسسٹنٹ کمشنر جھڈو آصف خاصخیلی، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد شہاب اسلم، ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میرپورخاص شمس الدین، اے ای این میرپورخاص صدام حسین اے ای این حسین بخش مری اور اے ای این  کوٹ غلام محمد احمد زمان سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے