Home / اہم خبریں / میاں چنوں جعلی عامل بابا کو بے نقاب کرنے والے میڈیا کے نمائندے کو قتل کی دھمکیاں

میاں چنوں جعلی عامل بابا کو بے نقاب کرنے والے میڈیا کے نمائندے کو قتل کی دھمکیاں

میاں چنوں (بیورو رپورٹ) تفصیل کے مطابق تلمبہ کے نواحی علاقہ 21 آٹھ آرمیں جعلی عامل بابا کو بے نقاب کرنے والے میڈیا کے نمائیدہ کو جعلی عامل بابا اور اسکے وارثان کی طرف سے قتل کی دھمکیاں- میاں چنوں کے علاقے تھانہ تلمبہ کی حدود میں جعلی عامل بابا نے اپنی جعلی عاملیت کے جھنڈے گارڈ رکھے ہیں اور لوگوں کو بیوقوف بناکر مال بٹورنے میں مصروف ہے جس کی شکایت اہل علاقہ نے میڈیا کو کی تو ایک میڈیا کا نمائندہ سائل بن کر جعلی بابا کے آستانے پر گیا اور سارے ثبوت حاصل کرلیے- تمام حاصل کردہ ثبوتوں کو مطلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو فراہم کر دیے تھے مگر تھانہ تلمبہ ثبوت فراہم کرنے کے باوجود کاروائی کرنے سے گریزاں ہے- تفصیلات کے مطابق پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے تحصیل صدر مہر شاہدعباس سیال نے ایس ایچ او تھانہ تلمبہ اور ڈی ایس پی میاں چنوں, ڈی پی او خانیوال, آر پی او ملتان ,وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ جعلی عامل کو جلد جلد گرفتار کرکے عوام کو انصاف دلیا جاۓ اور صحافی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اگر صحافی کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی-

جعلی عامل کی خبر کو پڑھنے کے لئے نیچے دیے گئے لنک کو کلک کریں-

https://www.nopnewstv.com/2018/09/29/598/

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے