تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے سانحہ تیز گام ٹرین میں شہید ہونے والے 52 افراد اور 26 زخمیوں کے لئے 2 کروڑ 50 ہزار منظورکر دیئے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال

سندھ حکومت نے سانحہ تیز گام ٹرین میں شہید ہونے والے 52 افراد اور 26 زخمیوں کے لئے 2 کروڑ 50 ہزار منظورکر دیئے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال نے سانحہ تیزگام ٹرین میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے لئے سندھ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ امدادی رقم منظور ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال کا ایک اور وعدہ ہوا وفا، سندھ گورنمنٹ نے سانحہ تیزگام ٹرین میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین کو مالی امداد کی رقم کی منظوری دے دی، صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ سانحہ رحیم یار خان تیز گام ٹرین میں شہید ہونے والے 52 افراد اور زخمی ہونے والے 26 شہریوں کے لئے 2 کروڑ 50 ہزار منظور کر دیئے گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت آج بھی اس سانحہ پر لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ شہیدوں کی جان سے زیادہ کوئی چیز اہمیت کی حامل یا قیمتی نہیں۔ کتنے افسوس کی بات ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور محکمہ ریلوے زخمی افراد کو صرف پچاس ہزار کے چیک تھاما دیئے تھے اعلان کردہ رقم تک سے مقر گئے۔ وفاقی حکومت فوری طور پر شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ رقم جاری کرے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ھری رام کشوری لال کی گزارش پر سانحہ رحیم یار خان تیز گام ٹرین میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور امدادی رقم کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میرپورخاصَ آئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے