Home / اہم خبریں / میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا۔ ہمیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انڈسٹری میں نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ اداکارا میرا کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پریس کانفرنس

میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا۔ ہمیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انڈسٹری میں نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ اداکارا میرا کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا۔ ہمیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انڈسٹری میں نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی اداکارہ میرا نے آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ پروگرام گپ شپ وِد میرا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، ڈاکٹر ہما میر اور پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدے دارین بھی موجود تھے۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ دکھ ہوتا ہے جب میرے بارے میں بغیر تصدیق خبریں چلائی جاتی باجی فلم کو سب نے بہت پسند کیا۔ ہسپتال نہیں بنا پائی کیونکہ لوگ مخلص نہیں مارکیٹنگ کی ایک اچھی ٹیم کی تلاش ہے جو ہسپتال بنانے کے پراجیکٹ میں ساتھ کام اپنے پروڈکشن ہاؤس سے نئی فلم پروڈیوس کرنے جا رہی ہوں۔ اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ انور مقصود کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کے لیے خوشی کی بات ہے کہ اداکارہ میرا کراچی آئیں۔ میرا ایک اچھی اداکار ہیں۔ کراچی ہر آنے والے کو کھلے دل سے ویلکم کرتا ہے۔ احمد شاہ نے مزید کہا مستقبل میں اگر میرا اپنے پروڈکشن ہاﺅس کے لیے آرٹس کونسل کی سپورٹ چاہتی ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل ہر فنکار کے لیے اوپن پلیٹ فارم ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے