پورٹ لوئیس (رپورٹ: محمد عمر) موریشس کے دارلحکومت پورٹ لوئیس کے وسط میں واقع ایک مارکیٹ جس کا نام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے اس مارکیٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا-
اس مارکیٹ کی تزئین و آرائش حکومت موریشس اور بلدیہ پورٹ لوئیس نے مل کر کی اس پر حال ہی میں اردو اور انگلش زبانوں میں
"قائد اعظم محمد علی جناح مارکیٹ” لکھا گیا ہے یہ لکھائی موریشس کے مقامی مسلمان خطاط کاتب محمد صالح مونگلی نے کی ہے- محمد صالح مونگلی کو کچھ عرصے قبل حکومت پاکستان نے اردو کے فروغ کے لئے بطور اعزازی اردو فن خطاطی کے لئے لاہور میں بھیجا تھا جہاں پر انہوں نے اردو خطاطی کا کام سیکھا تھا- اس از سر نو خطاطی کے بعد پاکستان ہائی کمیشنر موریشس کے ہائی کمشنر ڈاکٹر سید رضوان احمد، اردو سپیکنگ یونین کے چیف شہزاد عبدالله، ممبر اراکین اس موقع پر موجود تھے.
نمائندہ نوپ نیوز سے خصوصی گفتگو میں صابر گودار نے بتایا کہ قائد اعظم محمد علی جناح مارکیٹ تو بہت عرصے پہلے ہی موجود تھی مگر اس مارکیٹ کی حالت انتہائی خستہ حال ہوچکی تھی جس کو حکومت موریشس اور بلدیہ پورٹ لوئیس نے اس کی از سر نو تزئین آرائش کا کام مکمل کیا اور پاکستان کے سفارت خانے اور ادرو سپیکنگ یونین کی کاوشوں سے حکومت موریشس کی توجہ اس تزئین و آرائش کی طرف مبذول کروائی تھی- پاکستان کے سفارت خانے اور اردو سپیکنگ یونین کے مشترکہ تعاون سے اس مارکیٹ میں لکھائی کا کام مکمل کیا گیا – یہ موریشس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جہاں پر انگلش زبان کے علاوہ اردو زبان میں کسی جگہ کا نام تحریر کیا گیا ہے- عام طور موریشس میں اردو میں لکھی ہوئی تحریر عوامی مقامات پر نظر نہیں آتی ہے-
قائد اعظم محمد علی جناح مارکیٹ میں کتب خانہ، سبزیاں، گوشت، دکانیں اور دیگر ضرویات زندگی کی چیزیں بآسانی دستیاب ہیں-
![]()