تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا مختلف میرج ہالز پر اچانک چھاپے، ون ڈش کی خلاف ورزی پر الیاس مارکی اور سحر پیلس میرج ہال گوہد پور کو ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کئے

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا مختلف میرج ہالز پر اچانک چھاپے، ون ڈش کی خلاف ورزی پر الیاس مارکی اور سحر پیلس میرج ہال گوہد پور کو ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کئے

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا کے مختلف میرج ہالز پر اچانک چھاپے، ون ڈش کی خلاف ورزی پر الیاس مارکی اور سحر پیلس میرج ہال گوہد پور کو ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کئے۔ اے سی جویریہ مقبول رندھاوا نے کہا کہ میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر انتظامیہ حرکت میں آئے گی اور بھاری جرمانوں کے علاوہ ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں گی۔ انہوں نے میرج ہالز کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ون ڈش اور اوقات کار پر سختی سے کاربند رہیں بصورت دیگر قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی وے رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میرج ہالز کے کچن اور بوفے کا معائنہ بھی کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے