Home / اہم خبریں / سندھ میں آٹے کا بحران نہیں بحران سندھ حکومت کی نیتوں میں ہے، سندھ حکومت گندم کے معاملے میں اپنے من پسند افراد لوگوں کی ملز کو نوازنے میں مصروف ہے۔ حنید لاکھانی

سندھ میں آٹے کا بحران نہیں بحران سندھ حکومت کی نیتوں میں ہے، سندھ حکومت گندم کے معاملے میں اپنے من پسند افراد لوگوں کی ملز کو نوازنے میں مصروف ہے۔ حنید لاکھانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا بحران سندھ حکومت کا پیدا کردہ ہے سندھ حکومت عوام کو مسائل میں گمراہ کر کرے اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے صوبے میں لوگ غربت کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں مگر صوبائی حکومت بارہ سالوں سے صوبے کی عوام کو کوئی سہولت نہیں دے سکی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مختلف رہنماﺅں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کے افسران اور وزراء کے لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں سندھ میں آٹے کا بحران نہیں بحران صرف سندھ حکومت کی نیتوں میں ہے سندھ حکومت نہیں چاہتی کے سندھ کے لوگوں کی بہتری کے لیے کوئی کام ہو اگر سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کو کوئی سہولت دینا چاہتی تو بارہ سالوں میں سندھ کی قسمت بدل چکی ہوتی سندھ میں زیادہ تر فلور ملز پیپلز پارٹی کے وزراء اور اراکین کی ہیں جنہیں فائدہ دینے کے لیے سندھ حکومت جان بوجھ کر بحران کا ڈرامہ رچا رہی ہے سندھ کے لوگوں کو تحریک انصاف سہولیات مہیا کرے گی وزیراعظم عمران خان سندھ کے لوگوں کے لیے پروگرامز لارہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے