Home / اہم خبریں / جب منصف کے ہاتھوں عزتیں محفوظ نہیں تو عوام کس سے مسیحائی و منصفی طلب کریں؟ مجسٹریٹ نے انصاف کی طلبگار سائلہ کا تقدس پامال کیا، فوری داد رسی کی جائے۔ ملک ذیشان اعوان ایڈووکیٹ

جب منصف کے ہاتھوں عزتیں محفوظ نہیں تو عوام کس سے مسیحائی و منصفی طلب کریں؟ مجسٹریٹ نے انصاف کی طلبگار سائلہ کا تقدس پامال کیا، فوری داد رسی کی جائے۔ ملک ذیشان اعوان ایڈووکیٹ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی وکلاء فورم کے صدر ملک ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب منصف کے ہاتھوں عزتیں محفوظ نہیں تو عوام کس سے مسیحائی و منصفی طلب کریں؟ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدلیہ اور انصاف کی طلبگار سائلہ کا تقدس پامال کیا فوری داد رسی کی جائے۔ جرم ثابت ہونے پر درندہ صفت مجسٹریٹ کو عدالت کے باہر پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ لوٹ مار اور حیوانیت اختیار کرنے والے افسران سے اداروں کو پاک کیا جائے۔ پاسبان پبلک سیکریٹیریٹ میں سہون میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی سلمی بروہی سے زیادتی کے کیس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاسبان کے وکلاء فورم کے صدر ملک ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس سنگدل نظام کو اب ختم کر دینا چاہیئے۔ کیا اداروں میں انسانوں کی جگہ جانور بیٹھے ہیں؟ لوگ انصاف کے لئے کس کے در پر جائیں؟ جب اداروں میں درندے آجائیں گے تو انسان کیسے محفوظ رہیں گے؟ جوڈیشری میں عزت کی پامالی کے واقعات عدلیہ کے منہ پر کالک ہے۔ ملزم کو مجرم ثابت ہونے پر عبرت ناک سزا دے کر اس کالک کو دھویا جانا ضروری ہے ورنہ انصاف سے مایوس لوگ کہاں جائینگے؟ ذیشان احمد اعوان نے قانون اور عدلیہ کے رکھوالوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکمران عوامی غیض و غضب کے منتظر ہیں؟ مہنگائی تو جیسے تیسے سہہ ہی رہے ہیں مگر ظلم و زیادتی ہر گز نہیں سہیں گے۔ لوٹ مار اور حیوانیت اختیار کرنے والے افسروں سے اداروں کو پاک کیا جائے۔ جرم ثابت ہونے پر مذکورہ مجسٹریٹ کو قرار واقعی سزا د ے کر ہر اُس انسان کے لئے نشان عبرت بنا دیا جائے جو قانون کی آڑ میں من مانی کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا دور آئے گا تو ترکی سے بھی بہتر انداز میں اس ملک کو تبدیل کریں گے جو دنیا کیلئے رول ماڈل بن سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے