تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کا کچلاک بائی پاس کا دورہ زیرتکمیل منصوبے کے معیار اور تاخیر کا نوٹس۔ متعلقہ ایکسیئن اور تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے خلاف کاروائی کی جائیگی

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کا کچلاک بائی پاس کا دورہ زیرتکمیل منصوبے کے معیار اور تاخیر کا نوٹس۔ متعلقہ ایکسیئن اور تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے خلاف کاروائی کی جائیگی

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نورالامین مینگل کا کچلاک بائی پاس کا دورہ زیرتکمیل منصوبے کے معیار اور تاخیر کا نوٹس۔ متعلقہ ایکسیئن اور تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے خلاف کاروائی کی جاۓ گی۔ سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے کچلاک بائی پاس کے زیرتکمیل منصوبے کے معیار اور تاخیر کا نوٹس لیا ہے اورمتعلقہ ایکسیئن اور تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے، صوبائی سیکریٹری نے جمعرات کے روز کچلاک بائی پاس کا معائنہ کیا اور منصوبے کو 15 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے جس سے کوئٹہ اور صوبے کے شمالی علاقوں کے درمیان ٹریفک کو منظم کرنے میں مدد ملے گی اور وقت کی بھی بچت ہوگی، انہوں نے ہدایت کی کہ گذشتہ سات سالوں سے جاری منصوبے کو 15 مارچ تک مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے