کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی یوتھ الیون اور حیدر آباد الیون کے درمیان نمائشی ہاکی میچ بدھ 25 دسمبر کو کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں کراچی یوتھ الیون نے حیدر آباد الیون کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی کراچی یوتھ الیون کی جانب سے پہلا گول ارسلان حیدر نے میچ کے 15ویں منٹ میں کیا 4 منٹ بعد 19ویں منٹ میں ارسلان حیدر نے گیند کو ایک مرتبہ پھر گیند کو جال میں پھینک دیا، کراچی یوتھ الیون کی جانب سے 23ویں منٹ میں حارث نصیر نے پھر گول کردیا اور میچ کا آخری گول شہباز علی نے 41ویں منٹ میں کیا اور کراچی یوتھ الیون کو 4 گول سے فتح دلائی، اس موقع پر کے ایچ اے کے سرپرست اعلیٰ وائس ایڈمرل (ر) سید عارف اللہ حسینی مہمان خصوصی تھے جن کا میچ کے دوران کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، وائس ایڈمرل(ر) سید عارف اللہ حسینی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، شہر میں بہت سارے گراﺅنڈ زمیں آسٹراٹرف کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جو بھی ممکن ہوا سہولیات دینگے، اس موقع پر سیکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ کراچی کے لڑکے بہت باصلاحیت ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کراچی کے کئی لڑکے قومی ٹیم میں کھیلیں گے اور ملک کا نام روشن کرینگے اس موقع پر اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن افتخار سید، اولمپیئن دانش کلیم، انٹر نیشنل پلیئر احتشام وارثی، ابو ذر عمرو، نعیم احمد، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، سنیئر وائس پریذنٹ ڈاکٹر ایس اے ماجد، سنیئر جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال، جوائنٹ سیکریٹری عبدالعظیم خان، ایگزیکٹو بورڈ ممبر رحمان خان، محسن خان، امتیاز الحسن، امپائرز اصغر علی اور عرفان طاہر، ٹیکنیکل آفیشلز فیضان خان، عارف نور، علی مہدی، کمنٹیٹر اور میزبان ریاض الدین اور فائزہ تھے جبکہ حیدرآباد ٹیم کی کوچنگ کے فرائض اختر علی نے انجام دئیے۔
![]()