ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم میں نئے سال کی خوشی میں ون ویلنگ اور فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حاجی اسلم بلو تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کی خاص ہدایات پر ڈی ایس پی ایوب بروہی اور ایس ایچ او حاجی اسلم بلو نے نئے سال کی خوشی میں ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا کہا ہے نئے سال کی خوشی میں ون ویلنگ کرنا یا ہوائی فائرنگ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس لیے ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارے ہاتھ میں ہے اس لیے ہم کسی افراد کو کوئی ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
![]()