تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سنٹرل پنجاب قائداعظم ٹرافی کی فاتح بن گئی، عمر اکمل اور بلال آصف مشترکہ طور پر مین آف دی فائنل، ظفر گوہر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پاۓ

سنٹرل پنجاب قائداعظم ٹرافی کی فاتح بن گئی، عمر اکمل اور بلال آصف مشترکہ طور پر مین آف دی فائنل، ظفر گوہر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پاۓ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے دی۔ دوسری اننگز میں 421 رنز کے خسارے کا شکار ناردرن کی پوری ٹیم 405 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کے اسپنر بلال آصف نے دوسری اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کے چوتھے روز ناردرن کے اوپنر حیدر علی نے فیضان ریاض کے ہمراہ 2 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تو نوجوان اوپنر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ وہ 134 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 203 گیندوں کا سامنا کرنے والے حیدر علی کی اننگز میں 22 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا، جس کے بعد ناردرن کے مڈل آرڈر بلے باز علی سرفراز اور روحیل نذیر نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ علی سرفراز 81 اور روحیل نذیر 70 رنز بناکرآؤٹ ہوئے ناردرن کی پوری ٹیم 111.3 اوورز میں 405 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپنر بلال آصف نے فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔ پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف نے دوسری اننگز میں 112 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس سے قبل ناردرن کے 254 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کی دوسری اور مجموعی طور پر ایونٹ کی آٹھویں ڈبل سنچری اسکور کی فائنل میں ڈبل سنچری اسکور کرنے پر سنٹرل پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل اور 11 وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف کو مشترکہ طور پر مین آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔ سنٹرل پنجاب کے ظفر گوہر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ بلوچستان کے عمران بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز اور ناردرن کے کپتان نعمان علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔ وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے پر سنٹرل پنجاب کے کامران اکمل کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا ایونٹ کی فاتح سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو 1 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ ناردرن کی ٹیم رنرز اپ کی حیثیت سے پچاس لاکھ روپے کی حقدار ٹھہری۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے