Home / اہم خبریں / سردی کی شدت کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، سلنڈر کے من مانگے ریٹ مقرر، غریبوں پر نیا بوجھ پڑ گیا

سردی کی شدت کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، سلنڈر کے من مانگے ریٹ مقرر، غریبوں پر نیا بوجھ پڑ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سردی کی شدت کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، سلنڈر کے من مانگے ریٹ مقرر، غریبوں پر نیا بوجھ پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں سردی کی شدت زیادہ ہونے پر گیس کے پریشر میں اتنی ہی کمی ہوگئی ہے جس سے گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور روزہ مرہ کے گھریلو معاملات میں تعطل آگیا ہے۔ دوسری طرف شہریوں کی پریشانی اور مشکل کو دیکھتے ہوئے حرام خور سلنڈر فروشوں نے سلنڈر کے ریٹ من مرضی کے مقرر کرکے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی متبادل نہیں ہے جبکہ سلنڈر فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نہ جانے کس وجہ سے چپ سادھ رکھی ہے اور من مانے ریٹس وصول کرنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے