ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ضلع سانگھڑ کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد سینکڑوں خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سانگھڑ سید دوست علی شاہ کی ہدایت پر ٹنڈو آدم کے نزدیک گاؤں طارق عزیز ڈیرو میں فیملی ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے ایک روزہ مفت میڈیکل کمیپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر لیڈی ڈاکٹرز نے سینکڑوں خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صائمہ خان نے بڑھتی ہوئی آبادی کے مضراثرات، چھوٹے کنبے کے فوائد اور تولیدی صحت کے مسائل سے خواتین میں آگاہی فراہم کیں، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بہبودی آبادی حکومت سندھ کے زیر اہتمام یوسی سطح پر فیملی ہیلتھ ڈے کا انعقاد کیا جارہا ہے جو ضلع بھر کی مختلف یوسیز میں مفت میڈیکل کیمپس لگائے جارہے ہیں جس میں ماں اور بچے دونوں کا خیال رکھتے ہوئے فیملی پلاننگ کے جدید میتھڈ اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ اختر سومرو، کلثوم ملک، کشور سلطانہ، کوثر زیب، قیصر عمرانی، شکیل احمد، ممتاز علی، گل منیر اور دیگر بھی موجود تھے۔