Home / اسلام آباد / چین کا پاکستان کو ایک اور تحفہ، فارن سروس اکیڈمی کی منتقلی کے لئے 80 کینال پر مشتمل اولڈ چائنہ ایمبیسی مکمل تزئین و آرائش کے بعد پاکستان کے حوالے کردی جاۓ گی

چین کا پاکستان کو ایک اور تحفہ، فارن سروس اکیڈمی کی منتقلی کے لئے 80 کینال پر مشتمل اولڈ چائنہ ایمبیسی مکمل تزئین و آرائش کے بعد پاکستان کے حوالے کردی جاۓ گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں اولڈ چائینہ ایمبیسی آمد۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ چینی حکومت نے فارن سروس اکیڈمی کی منتقلی کیلئے سابقہ چائینہ ایمبیسی وزارت خارجہ کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی۔ وزیر خارجہ نے چینی حکومت کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کی جانے والی اس پیشکش کو شکریے کے ساتھ قبول کیا چینی سفارتخانے کی جانب سے اس عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے بعد وزارت خارجہ کے حوالے کی جائے گی اور عمارت کی تزئین و آرائش پر اٹھنے والے تمام اخراجات کا بوجھ بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت چینی حکومت برداشت کریگی۔ وزیر خارجہ نے اس خیر سگالی کے اقدام پر وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھی چینی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اولڈ چائینہ ایمبیسی کی یہ عمارت، 80 کینال پر مشتمل ہے۔ وزیر خارجہ نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ فارن سروس اکیڈمی کو تزئین و آرائش کے بعد چین کی جانب سے تحفتا دی گئی اس عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم خان، ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارت خارجہ کے سینیر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے