میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فار نیوٹریشن زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ دنیا سے مقابلہ کرنے کیلئے بچوں میں غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسلیٹیڈ ایکشن پلان کے تحت صحت مند سندھ پروگرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے نیوٹریشن سیکٹر پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ جس میں ہیلتھ، لائیواسٹاک، ایگریکلچر، ایجوکیشن، پاپولیشن ویلفیئر، سوشل ویلفیئر اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی معلومات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ماں اور بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے حکومت سندھ کے تعاون سے نیوٹریشن اسپیسیفک پر کام جاری ہے۔ جس میں خصوصی طور پر حاملہ خواتین اور 2 سال تک عمر کے بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے مطلوبہ اشیاء مہیا کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں غربت زیادہ ہے۔ وہاں نیوٹریشن سینزیٹو کے تحت حکومت سندھ کے تعاون سے محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے غریب خاندانوں میں دودھ پینے اور انڈے کھانے کیلئے مرغیاں اور بکریاں مفت تقسیم کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مچھلی میل نیوٹریشن کا اہم حصہ ہے۔ اس لئے غریبوں کو مچھلی کھانے کیلئے محکمہ فشریز کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع سمیت میرپورخاص میں بھی یونین کونسل سطح پر فش پونڈ بنائے گئے ہیں۔ جس میں مچھلی کے بیج ڈالے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت کی جانب سے کچن گارڈن بنا کر ٹریننگ دی جارہی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جبکہ محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کے آگاہی کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے کورس میں نیوٹریشن سبجیکٹ کے متعلق بچوں کیلئے معلومات شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور ممبران کو ہدایت کی کہ ایکسیلیٹیڈ ایکشن پلان پر اپنے اپنے فرائض کی مانیٹرنگ کرکے رپورٹ پیش کریں۔ اور اپنے اپنے محکموں کی نیوٹریشن کے حوالے سے کی گئی کوششوں کے متعلق آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔ اجلا س میں فوکل پرسن اے اے پی ڈاکٹر فوزیہ شاہ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اعجاز سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک حاکم جلبانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاخر شاکر، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی قاسم ابراہیم، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیوٹریشن سمیرہ زرداری، ڈبلیو ای پی کے پی ایم زاہد حسین، متعلقہ محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے کی گئی کوششوں کے متعلق آگاہی دی۔
![]()