تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں قیدیوں اور جیل سٹاف کی بلڈ سکریننگ کیلئے خون کے نمونے حاصل کیے گئے

ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں قیدیوں اور جیل سٹاف کی بلڈ سکریننگ کیلئے خون کے نمونے حاصل کیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں قیدیوں اور جیل سٹاف کیلئے ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی جیسے موذی امراض کی تشخیص کیلئے جیل کے اندر گومل میڈیکل کالج اوررضا کار ڈاکٹروں پر مشتمل 17 رکنی ٹیم نے بلڈ سکریننگ کیلئے خون کے نمونے حاصل کئے۔ دو روزہ کیمپ میں 300 قیدیوں اور 125 جیل سٹاف کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔ خون کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ 3 دن کے بعد موصول ہوگی۔ سنٹرل جیل کے حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ میں ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ بلڈ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ آئندہ ماہ جنوری 2020ء میں مقامی ڈاکٹروں کے تعاون سے قیدیوں اور جیل سٹاف کیلئے موذی امراض سے بچاﺅ کیلئے شعور آگاہی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے