ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) انصاف کی فوری اور تیز ترین فراہمی کے لئے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کی بہترین کارکردگی، ماہ نومبر میں وکلاء کی ہڑتالوں کے باجود صرف چودہ روز کام کے دوران، 45.5 پوائنٹس ٹارگٹ پر 256.5 پوائنٹس حاصل کرکے شاندار ریکارڈ قائم کرلیا گیا، صارفین اور وکلاء کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان محمد یونس خان کی سربراہی میں قائم ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج عثمان ولی خان نے ماہ نومبر کے دوران 45.5 پوائٹس کے ٹارگٹ 256.5 پوائنٹس حاصل کرکے شاندار ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ماہ نومبر میں صرف 14 دفتری ایام میں مجموعی طور پر زیر تجویز 153 فوجداری مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران 23 دفتری ایام میں 9 روز وکلاء کی ہڑتال رہی جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ صرف 14 روز ہی مقدمات کی سماعت ممکن ہوسکی تاہم اس کے باجود ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ نے مقدمات کی تیز ترین سماعت سلسلہ جاری رکھا، گزشتہ ماہ زیر تجویز مقدمات کی تعداد 221 تھی جن میں سے 153 مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا جبکہ بقایا زیر تجویز مقدمات کی تعداد صرف 73 رہ گئی ہے، ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ میں ایک ماہ کے دوران قتل کے زیر تجویز 42 مقدمات میں سے 8 مقدمات جبکہ منشیات کے زیر تجویز 145 مقدمات سے 125 مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاء اور شہریوں کی جانب سے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ / ایڈیشنل سیشن جج دوئم ڈیرہ عثمان ولی خان کی انتھک محنت اور شاندار کارکردگی پران کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
![]()