تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار، چوری کی گئی 3 موٹر سائیکل برآمد

ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار، چوری کی گئی 3 موٹر سائیکل برآمد

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہری پور ایس ایچ او تھانہ سٹی نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ 3 سرقہ موٹر سائیکل برآمد۔ مورخہ 9 دسمبر 2019 کو ہری پور کے رہائشی نے اپنے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی تحریری درخواست تھانہ سٹی میں دی۔ جس پر تھانہ سٹی ہری پور میں مقدمہ کا اندراج پر تفتیش کا آغاز ہوا۔ ڈی ایس پی سرکل سٹی ہری پور افتخار خان سواتی نے موٹر سائیکل چوری کی واردات کا نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون خان کی سربراہی میں تشکیل ٹیم نے انتھک محنت کے بعد ان وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نوید احمد ولد محمد حنیف اور شہباز ولد طارق ساکنان سکندر پور نے چوری کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان کے نشاندہی پر 3 چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے