کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور ارسلان تاج نے کراچی پریس کلب پر جاری اساتذہ کے احتجاج میں شرکت کی احتجاج میں اساتذہ نے پی ٹی آئی اراکین کو اپنے مطالبات سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی نے کہا اساتذہ کے پرامن احتجاج کے دوران تشدد اور بلاجواز گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پرامن احتجاج کرنے پر کراچی پولیس کی طرف سے بلاوجہ لاٹھی چارج کرکے اساتذہ کا تقدس پامال کیا گیا۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ حکومت کے ضمیر کو جگانے کے لیے اب الفاظ نہیں ہیں سندھ کے 6000 ہزار سرکاری اسکول بند ہیں جہاں ٹیچرز موجود نہیں ہیں 1 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے وزیر اعلیٰ اور بلاول کیوں اساتذہ کو مواقع فراہم نہیں کررہے سندھ کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جارہا پہلے ای سی ای، پھر آئی بی اے اور اب ان مظلوم اساتذہ کو ان کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے سندھ حکومت آخر کب تک اساتذہ کو لالی پاپ دیتی رہے گی بلاول زرداری پنجاب اور خیبرپختونخوا میں لاٹھی چارج پر فوری مذمتی ٹوئٹ کرتے ہیں اب خاموش کیوں ہیں۔ دوسری جانب احتجاج میں موجود پی ٹی آئی رکن ارسلان تاج نے کہا کہ اساتذہ پر کراچی پولیس کی روایتی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں 2010 سے اساتذہ اپنے حق کے لیے رو رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر و دیگر بالا حکام کی ذمہ داری ہے اساتذہ کے جائز حقوق پورے کریں سندھ حکومت کنٹریکٹ اساتذہ کو جلد سے جلد ریگولر کرے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے ایوان میں آواز اٹھائیں گے۔
![]()