Home / اہم خبریں / پاک فوج ہمارے قومی وقار اور ملکی استحکام کی علامت ہے جو شخص پوری زندگی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک اور قوم کی خدمت کرتا رہا ہو وہ کس طرح غدار ہوسکتا ہے۔ پیر صاحب پگارا

پاک فوج ہمارے قومی وقار اور ملکی استحکام کی علامت ہے جو شخص پوری زندگی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک اور قوم کی خدمت کرتا رہا ہو وہ کس طرح غدار ہوسکتا ہے۔ پیر صاحب پگارا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے سابق صدر اور پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل پرویز مشرف کو ایک خصوصی عدالت کی جانب سے سزا سنانے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل مشرف نے اپنے دور اقتدار میں بہت سی غلطیاں کی ہونگی لیکن ایک بات میں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پاک فوج کا سربراہ کبھی پاکستان کے قومی مفادات پر سودے بازی نہیں کرسکتا نہ ہی وہ غدار ہوسکتا ہے۔ منگل کی شب اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ پاک فوج ہمارے قومی وقار اور ملکی استحکام کی علامت ہے جو شخص پوری زندگی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک اور قوم کی خدمت کرتا رہا ہو وہ کس طرح غدار ہوسکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے