تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کی یہی صورت حال رہی تو وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کا نام بھی لینے والا بلوچستان میں کوئی نہیں ہوگا۔ در محمد ہزارہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی یہی صورت حال رہی تو وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کا نام بھی لینے والا بلوچستان میں کوئی نہیں ہوگا۔ در محمد ہزارہ

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) گزشتہ روز کوئٹہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی اس موقع پر پارٹی کے سینیئر کارکنان نے اپنی تقاریر میں خاص طور پر در محمد ہزارہ نے بلوچستان کی موجودہ قیادت کے خلاف نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ سینئر کی جگہ نئے لوگوں کو جو مالدار ہیں انہیں سٹیج پر بٹھایا گیا۔ جن کو پارٹی کا نعرہ بھی لگانا نہیں آتا جو ٹھیک طرح بول بھی نہیں سکتے وہ اہم عہدوں پر فائز ہیں اور انہیں ٹکٹ دی گئی جس سے پارٹی نے اپنی اکثریت گنوائی اور الیکشن میں ناکامی بھی ہوئی بلوچستان کے تمام شہروں سے آۓ ہوۓ پارٹی ورکرز کا یہ بھی اعتراض تھا کہ بلاول صاحب کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا نہ ہی انکی عزت کی گئی۔ ان کی خاطر تواضح تو دور کی بات انہیں پانی تک نہیں پلایا گیا ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی یہی صورت حال رہی تو وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کا نام بھی لینے والا بلوچستان میں کوئی نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہاں ایک مخصوص ٹولا قابض ہے جنہوں نے پارٹی کو ہائی جیک کر رکھا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے