تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ویمنز اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز منگل سے شروع ہوگی

پاکستان ویمنز اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز منگل سے شروع ہوگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین میچوں میں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے بعدپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز منگل سے ہوگا۔ سیریز میں شامل تینوں میچز کنرارا اوول، ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے۔ ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے باعث ٹی ٹونٹی سیریز میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناکامی کے باوجود انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ مہمان ٹیم رواں سال 10میں سے 8 ٹی ٹونٹی میچز میں فتح سمیٹ چکی ہے۔ اس دوران انگلینڈ ویمنز ٹیم نے بھارت، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شرکت کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کےٹی ٹونٹی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امید ہےکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ بسمہ معروف کی زیرقیادت قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنز رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے رواں سال 11 میں سے 6 ٹی ٹونٹی میچ جیتے۔ اس سفر میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں اس سے قبل 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جس میں 9 میچوں میں کامیابی کا سہرا انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے سر سجا۔ اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف واحد کامیابی2013 میں لف برو میں حاصل کی تھی۔ کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم مضبوط حریف ہے تاہم بنگلہ دیش کےخلاف کامیابی کے باعث اسکواڈ میں موجود تمام کرکٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے کے لیے پراعتماد ہیں۔ بسمہ معروف نےکہا کہ کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ اس سیریز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کا اہم حصہ سمجھتےہیں۔ مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کا کہنا ہےکہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف آخری بار 2016 میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی مگر تین سال بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ایک مختلف ٹیم بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے کھیل میں نکھار ویمنز کرکٹ کے فروغ کے لیے ضروری ہے تاہم وہ اس سیریز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کے لیے مفید سمجھتی ہیں۔ ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے باوجود مثبت پہلو ایک روزہ ویمنز کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی اسپنر سارہ گلین کی عمدہ باؤلنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان اسکواڈ میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز۔ ٹیم آفیشلز میں عائشہ جلیل (ٹیم منیجر) سید اقبال امام (ہیڈ کوچ) عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) جمال حسین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) زبیر احمد (اینالسٹ) ساجدہ فجر (فزیوتھراپسٹ) اور احسن افتخار ناگی (میڈیا منیجر) ہیں۔ شیڈول میچز، 17دسمبر پہلا ٹی ٹونٹی میچ، 19 دسمبر دوسرا ٹی ٹونٹی، 20 دسمبر تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے