تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی میاں چنوں نے پولیو مہم کا آغاز کردیا بعدازاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی میاں چنوں نے پولیو مہم کا آغاز کردیا بعدازاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی میاں چنوں نے پولیو مہم کا آغاز کردیا بعدازاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی میاں چنوں شبیر احمد نے پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کر دیا، ڈی ایس پی نے لاری اڈہ میں پولیو کیمپ میں بچے کو پولیو کے قطرے پلاۓ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے تمام والدین کو لازمی پلوانے چاہئیں پولیو کے دو قطرے بچوں کو تمام عمر کی معزوری سے بچا سکتے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی نے سکیورٹی کے انتظامات بھی چیک کیے۔ ڈی ایس پی نے پولیس اور ایلیٹ ملازمین کو پولیو مہم کامیاب بنانے  کیلئے الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے